عمران خان ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کا سوچتے ہیں، فیاض الحسن
لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وطن دشمن الزام لگانے سے پہلے ن لیگ اپنے گریبان میں جھانکے" الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے" ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی ہے ن لیگ ایک سازش کے تحت ادروں کے خلاف زبان درازی کرتی ہے پھر معافی مانگ لیتے ہیں جاوید لطیف اور نہال ہاشمی نے اداروں کے خلاف بولنے میں تمام حدیں عبور کی ہیں نواز شریف نے کئی بار ٹی وی پر آکر اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے۔ن لیگ کی پالیسی رہی ہے کہ وہ عوام اور اداروں کو آمنے سامنے لا کھڑا کرے چور ٹولہ حکومت میں اپنے خلاف کرپشن کے کیسز ختم کرنے آیا ہے این آر او 2 کے تحت چور ٹولے نے ابھی تک پچاس سے زائد میگا کیسز ختم کروائے ہیں عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں جو ہمیشہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کا سوچتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان