رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں توڑ پھوڑ،پی ٹی آئی کے دو  اراکین سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں توڑ پھوڑ،پی ٹی آئی کے دو  اراکین سندھ ...

  

کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے  رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں  پی ٹی آئی کے دو اراکین سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائدکردی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار کے گھر کے باہر توڑ پھوڑ اور دھمکانے کی مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے دو اراکین سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزموں کا صحت جرم سے انکار پر عدالت نے تفتیشی افسر کو گواہوں کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اراکین میں سعید آفریدی اور شاہ نواز جدون شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی اور دھمکیاں دیں۔ واقعہ کا مقدمہ 21 مارچ کو درج ہوا تھا۔

فرد جرم عائد

مزید :

صفحہ آخر -