فیول ایڈجسٹمنٹ کیخلاف درخواستوں پرحکومتی وکیل کو تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت

 فیول ایڈجسٹمنٹ کیخلاف درخواستوں پرحکومتی وکیل کو تحریری جواب داخل کرانے کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پروفاقی حکومت کے وکیل کو تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی،مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے شہری منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ نیپرا اپنے رولز کی خلاف وزری کررہا ہے،نیپرا کی اتھارٹی مکمل نہیں لہذا انکی جانب سے فیصلے غیر قانونی ہیں،نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کروڑوں روپے شہریوں سے وصول کررہی ہے،نیپرا نے اگر قیمتیں بڑھانی ہیں تو پہلے اپنی اتھارٹی کو مکمل کرے،وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے،حکومت نے قیمتوں اور دیگر بجلی کے معاملات کے لیے نیپرا کا ادارہ قائم کررکھا ہے،نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے تعلق ہے۔

ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -