طاہر اشرفی نے عہدہ سے ہٹا ئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

  طاہر اشرفی نے عہدہ سے ہٹا ئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں سابق چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب طاہر اشرفی نے عہدہ سے ہٹانے پر درخواست دائر کردی، درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، محکمہ اوقاف، صاحبزادہ حامد رضا کو فریق بنایا گیا درخواست گزارکے وکیل کا موقف ہے کہ 31 مارچ 2022 ء کو دوبارہ تین برس کے لئے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب تعینات کیا گیا، سیکرٹری اوقاف نے انصاف کے تقاضوں کو بالاطاق رکھ کر عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، درخواست گزار کے خلاف کوئی ایک بھی شکایت ریکارڈ پر موجود نہیں ہے، محکمہ اوقاف اور دیگر کو چیئرمین کو عہدہ سے ہٹانے کا کوئی صوابدیدی اختیار حاصل نہیں، طاہر اشرفی کو عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک طاہر اشرفی کو عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

طاہر اشرفی 

مزید :

صفحہ آخر -