سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان 14 نومبر کو ریٹائرڈ ہونگے، نوٹیفکیشن جاری 

 سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان 14 نومبر کو ریٹائرڈ ہونگے، نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)وزیراعظم میاں شہباز شریف اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا  نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان 14 نومبر 2022ء کو ریٹائر ہو جائیں گے، فاضل جج 60 برس کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے، فاضل جج کو 27 جولائی سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن بھی 6 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن جاری 

مزید :

صفحہ آخر -