لاہورہائیکورٹ میں آرمی چیف کے بروقت تقررکیلئے درخواست دائر 

لاہورہائیکورٹ میں آرمی چیف کے بروقت تقررکیلئے درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں چیف آف آرمی سٹاف کے بروقت تقررکیلئے درخواست دائر کردی گئی  یہ درخواست مقامی شہری میاں محمد علی متین نے دائر کی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ آرمی چیف کے تقررکے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں سیاست کررہی ہیں، عمران خان نئی حکومت کے قیام تک موجود آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامطالبہ کررہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی انہیں اس تقرر کے معاملہ پر سیاست سے منع کررہے ہیں، اس تقررکو متنازع بنانے سے روکا جائے اور سنیارٹی کے حساب سے پارلیمنٹ کے ذریعے نئے آرمی چیف کے تقررکاحکم دیاجائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -