چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد 

 چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،عدالت نے محمد کاشف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایاہے،درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات، کابینہ ڈویڑن اور چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کو فریق بنایا گیاتھا، درخواست گزار کی جانب سے عرفان ناصر چیمہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکررکھاتھا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے قانونی ذات پورے نہیں کئے گئے، چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے اخبار اشتہار بھی نہیں دیا گیا،  سپریم کورٹ کے اشرف ٹوانہ سمیت دیگر عدالتی فیصلوں برعکس تعیناتی کی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کی بھی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کے حتمی فیصلے تک چیئرمین پیمرا کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -