سیکرٹری پراسیکیوشن کی تعیناتی پنجاب حکومت کے لئے چیلنج بن گئی

سیکرٹری پراسیکیوشن کی تعیناتی پنجاب حکومت کے لئے چیلنج بن گئی

  

 لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری پراسکیوشن کی تعیناتی پنجاب حکومت کے لئے چیلنج بن گئی،سیکرٹری پراسیکیوشن کی 4 ماہ سے سیٹ خالی تھی مزید تین ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی جس سے عدالتی معاملات متاثر ہونے لگے اس حوالے سے وکلاء رفیق احمد بھٹی،میاں داؤد، مشفق احمد خان اورعثمان نسیم کا کہناہے کہ کیا پنجاب حکومت کو کوئی آفیسر اس سیٹ کیلئے موضع نظر نہیں آرہا، سیکرٹری پراسیکیوش کا اضافی چارج سیکرٹری لاء کو دیا گیا جو کہ بالکل کام نہیں کر رہا، عدالتی معاملات بھی متاثر ہورہے ہیں اور سائلین بھی پریشان ہیں،وکلاء کا مزید کہناہے کہ  وکلا اور سائلین کی 4 ماہ سے فائلیں سیکرٹری پراسیکیوشن کی ٹیبل پر پڑی ہے جس پہ ابھی تک کوئی کام نہیں ہو رہا  وکلا ء اور سائلین خوار ہو رہیں ہے وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سیکرٹری پراسیکیوشن کی سیٹ پر فوری سیکرٹری پراسیکیوش تعینات کیا جائے تاکہ وکلاء اور سائلین کو درپیش مشکلات ختم ہوسکیں۔

تعیناتی مطالبہ

مزید :

صفحہ آخر -