ڈیم فنڈز کی تفصیلات نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رجسٹرار سپریم کورٹ پر برہم: ثاقب نثار دوبارہ طلب 

ڈیم فنڈز کی تفصیلات نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رجسٹرار سپریم کورٹ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ڈیم فنڈ زکی تفصیل آڈٹ حکام کو فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،کمیٹی نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے اور بڑے ڈیمز کی مرمت اور بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی کے استفسار پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ابھی تک دیامر بھاشاو مہمند ڈیم کیلئے جمع کئے جانیوالے فنڈز کی تفصیلا ت فراہم نہیں کی گئیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ آئین کی خلاف ورزی نہ کریں اور پی اے سی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں انہوں نے پی اے سی سیکریٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھیں اور اس میں تمام رولز کا حوالہ دیں جس کے تحت پی اے سی کسی بھی معاملے کی تفصیلات طلب کر سکتی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی طلب کیا گیا تھا،انہیں درخواست کرتا ہوں کہ وہ کمیٹی کے اجلاس میں آئیں انہوں نے کہاکہ اب وہ چیف جسٹس نہیں ہیں اور کمیٹی کو بتائیں کہ کتنے فنڈز اکھٹے کیے تھے اس موقع پر کمیٹی کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ ڈیم فنڈز کی تفصیلات بنک سے بھی معلوم کی جاسکتی ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پہلے دستاویزات آنے دیں اس کے مطابق کارروائی کریں گے انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعظم،صدر مملکت یا آرمی چیف بھی کرپشن میں ملوث ہوتو ان سے بھی پوچھا جا سکتا ہے کمیٹی نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کیلئے بغیر اشتہار اور پیپرا قوانین کیخلاف 7کروڑ 78لاکھ روپے سے زائد لاگت پر مکان کی خریداری کے معاملے کی انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی اے سی 

مزید :

صفحہ آخر -