بی او پی کے نئے کارپوریٹ اینڈ ٹریژری فرنٹ آفسزسکائی ٹاور کا افتتاح

بی او پی کے نئے کارپوریٹ اینڈ ٹریژری فرنٹ آفسزسکائی ٹاور کا افتتاح

  

کراچی (خصوصی رپورٹ)دی بینک آف پنجاب نے اپنے نئے ڈیجیٹلی ایکویپڈ کارپوریٹ اینڈ ٹریژری فرنٹ آفسزواقع اسکائی ٹاور،ڈالمن مال،کراچی میں افتتاحی تقریب کاا نعقاد کیا۔اسکائی ٹاور میں قائم کئے جانے والے نئے فرنٹ آفسزکراچی اور ساؤتھ مارکیٹ کے صارفین کوبہتر خدمات کی فراہمی کے لئے کھولے گئے ہیں کیونکہ اس  ریجن میں بینک کی موجودگی ہماری  اسٹریٹجی میں ترجیحی حیثیت رکھتی ہے۔ صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ، نئے فرنٹ آفسز ہمارے عملے کو یہ موقع فراہم کریں گے کہ وہ نئے صارفین کے سامنے بینک کی مصنوعات اور سروسز مارکیٹ کر سکیں۔یہ دفاتر درکار ٹیکنالوجیکل انفرا سٹرکچرکے حامل ہیں تاکہ کراس فنکشننگ ٹیم کیساتھ تعامل کو ممکن بنایا جا سکے اور ڈلیوری سسٹم پروان چڑھایا جائے۔نئے فرنٹ آفسز کا افتتاح کارپوریٹ ساؤتھ ٹیم کے ایسے تجربہ کاراراکین نے کیا جو بی او پی کیساتھ 10 سال سے زائد عرصے سے وابستہ ہیں۔ اس افتتاحی تقریب میں ظفر مسعود(صدر اور سی ای او، دی بینک آف پنجاب)نے بھی شرکت کی۔ اس افتتاحی تقریب میں منیجمنٹ کے سینئر اراکین، اور اسٹاف کے متعدد ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظفر مسعود نے بینک کے اسٹرٹیجی کی تکمیل میں بینک ملازمین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازمین ہمارے لئے انتہائی قابل قدر ہیں۔ صدر اور سی ای او نے تمام فنکشنل گروپس کی باصلاحیت ٹیموں کے ولولے اور جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی وہ عوامل ہیں جن کے باعث بینک کی سینئر منیجمنٹ انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مسعود نے تمام ملازمین کی بہبود وخوشحالی کا یقین دلایا اور ان کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -