سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی زکریایونیورسٹی میں لیکچرزدینے کی خواہش

سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی زکریایونیورسٹی میں لیکچرزدینے کی خواہش

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے سیاست کے بعد بہاالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں (بقیہ نمبر2صفحہ نمبر6)

 پڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے زکریا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے دوران شاہ محمود حسین قریشی نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ جب میں سیاست ختم کروں تو پھر بہاالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے موضوع پر لیکچر دوں اور نوجوان طلباکے ساتھ اپنی سیاسی زندگی کے تجربات کو شیئر کروں انہو ں نے کہاکہ اس یونیورسٹی کے ساتھ میری جذباتی وابستگی ہے کیونکہ میں اس ادارہ کی سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ کا ممبر بھی رہ چکا ہوں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک وقت آئے گا جب بہاالدین زکریایونیورسٹی پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہو گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -