کرونا حملہ، 55سالہ شخص جاں بحق: ضلع ملتان میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل 

کرونا حملہ، 55سالہ شخص جاں بحق: ضلع ملتان میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ...

  

ملتان(وقائع نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں بچوں کی ویکسینیشن مہم کے دوسرے روز 5 سال سے 12 سال تک کے ڈیڑھ لاکھ بچوں کو کورونا ویکسینیشن لگائی گئی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا (بقیہ نمبر6صفحہ نمبر6)

اور اپنی نگرانی میں بچوں کی ویکسینیشن کرائی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کے باعث محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو کورونا ویکسینیشن لگارہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں پر بھی خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر علی مہدی نے کہا کہ بچوں کو ویکسینیشن کرانے سے انکار کرنے والے تعلیمی اداروں اور والدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس موذی مرض سے بچوں کو بچانے کی ذمہ داری ہم سب کے کندھوں پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 24 ستمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو کورونا ویکسینیشن لگائی جائے گی۔دریں اثناء نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کے مرض کے شبہ میں چھ مریض زیر علاج ہیں جبکہ تمام مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہو سکے گی کہ کتنے مریضوں میں کورونا کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے کورونا کے لئے مختص کئے گئے وارڈ نمبر 22 میں این 95 ماسک بھی ختم ہو چکے ہیں جس پر ڈاکٹر پیرا میڈیکل اور نرسز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کرونا وائر س کے شبہ میں ہسپتال میں زیر علاج55سالہ شخص دم توڑ گیا۔ بستی غلام رسول(بقیہ نمبر7صفحہ نمبر6)

 کا رہائشی55سالہ زاہد کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -