رحیم یارخان میں بھیل براداری کا ہندورائٹرکیخلاف مظاہرہ،ریلی
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)بھیل سماج سیوہ پاکستان کے زیراہتمام سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندو وکیل ارجن داس منگوال کی کتاب کی اشاعت کے خلاف ہندو(بقیہ نمبر8صفحہ نمبر6)
بھیل برادری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سے دعا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔ ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے تحصیل صدر،وسیب اتحاد کے چیئرمین اور سردار حسن نواز خان نیازی،ہندو رہنما نبیل کمال نے کی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حسن خان نیازی،نبیل کمال،پپو ناتھ،پنڈت اشوک،عمران کمار اور مکھنا لال بھیل نے کہا کیارجب داس کی کتاب کو فوری طور پر بین کیا جائے اس میں مصنف سے توہین آمیز الفاظ استمال کیے ہیں جس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔بھیل برادری پر غلط الزامات لگاکر ملک میں امن کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کے یہ کتاب ایک سازش کے تحت شائع کی گئی ہے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کے بھیل امن پسند لوگ ہیں اس طرح ان کو تشدد کی طرف اکسایا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کے اس کتاب پر فوری پابندی لگائی جائے۔ اور مصنف اور اس کی مشاورت میں شامل زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ احتجاج کا دارہ بڑھیا جائے گا۔ اس موقع پر۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعااور پراتناکی۔