سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے شروع،ٹیمیں سرگرم
راجن پور،جام پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے ازالہ کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے، اربن یونٹ، پاک آرمی، نیوی کے ساتھ دیگر محکموں کے نمائندوں (بقیہ نمبر42صفحہ نمبر7)
کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجنپور عارف رحیم نے نقصانات کے ازالہ کے لیے شروع کیے گئے سروے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پکے گھروں کے نقصانات کے ازالہ کے لیے چار لاکھ روپے جب کہ کچے گھروں کے لئے دو لاکھ روپے اور بڑے جانوروں کے نقصان پر75ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سروے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ تصاویر اور دیگر ریکارڈ بروقت تیار ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ سروے شفاف انداز میں یقینی بنایا جائے گا اور سروے خودبخود آن لائن ریکارڈ میں جمع ہوتا رہے گا۔