علی موسیٰ گیلانی کی شکایت پرمنیجنگ ڈائریکٹرواساکونوٹس

علی موسیٰ گیلانی کی شکایت پرمنیجنگ ڈائریکٹرواساکونوٹس

  

ملتان(خصوصوصی رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقے157کے ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کی شکایت پر واسا ملتان (بقیہ نمبر46صفحہ نمبر7)

کے منیجنگ ڈائریکٹر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلقے کی یونین کونسل نمبر53 (بستی معصوم شاہ)میں واسا ترقیاتی کام کروا رہا ہے جو کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 28 جولائی اور14 ستمبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی سرکاری محکمہ یا بلدیاتی ادارہ انتخابی حلقے میں ترقیاتی کام نہیں کروا سکتا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آپ 26 ستمبر کو 11 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوکر وضاحت کریں۔ احکامات کی خلاف ورزی پر آپ کا کیس چیف الیکشن کمشنر کو کارروائی کیلئے ریفر کردیا جائے گا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے صوبائی سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چار ڈاکٹروں سید محمد علی مہدی غلام مرتضی ذوالقرنین قریشی اور ہارون نذیر بخاری کا تقرر و تبادلہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے اور کہا کہ وہ ان تبادلوں کا نوٹس لیں اور انہیں منسوخ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -