خواتین کوحقوق کی فراہمی پیپلزپارٹی کامشن،علی موسیٰ گیلانی

خواتین کوحقوق کی فراہمی پیپلزپارٹی کامشن،علی موسیٰ گیلانی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)این اے157سے پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے پیپلزپارٹی نے غریب اور بے سہارا  خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا  (بقیہ نمبر47صفحہ نمبر7)

جو اج تک جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے157کے علاقہ ڈیرہ محمدی میں چوہدری محمد ذکی کی رہایش گاہ پر خواتین کے بڑے کنونشن سے خطاب میں کیا جس میں شریک ماں بہنوں اور بیئٹوں نیسید علی موسی گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا کنونشن میں چیرمین رانا ابرہیم مدنی۔ چوہدری محمد حسین رائیں چوہدری طارق زکی۔ چوہدری راشد اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی  سید علی موسی گیلانی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو  واحد خاتون لیڈر اور وزیر اعظم تھیں  جنہوں نے اپنے دور میں ائین اور قانون پر نہ صرف خود عمل درمد کیا بلکہ تمام اداروں سے عمل درمد بھی کرایا  وہ ائین اور قانون کی پاسدای پر عمل درامد پر یقین رکھتی تھیں شہید بی بی نے خواتین  کے لیے بے پناہ اصلاحات  کیں اور مختلف شعبہ جات میں خواتین کو ان کا حق دلایا۔ پیپلزپارٹی نے پہلی بار خاتون کو سپیکر اور ایک خاتون کو وزیر خارجہ بنا کر قومی اسمبلی میں خواتین کی نمائیندگی کا حق ادا کیا ایسی طرح پہلی بار گلگت بلتستان میں ایک خاتون کو گورنر بنایا جس کا بنیادی مقصد خواتین کو ان کا حق دلانا تھا اسی طرح  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمہ کا واحد پروگرام ہے جسے پوری دنیا میں  سہراہا جا رہا ہے سید علی موسی گیلانی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی کوشیش کی گئی اور اس تاریخی نام کو تبدیل کیا گیا لیکن پی ڈی ایم کی حکومت نے اس پروگرام کو اس کے اصل نام کے ساتھ بحال کیا بلکہ اس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے ان خواتین کہ بھی امداد ملے گی جو اب تک اس سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ اج  اگر ملک میں جمہوریت  ہے تو وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا نتیجہ ہے سید علی موسی گیلانی نے یقین دلایا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں جاکر سب سے پہلے خواتین کے حقوق کی نہ صرف اواز  بلند کریں گے بلکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  میں مزید توسیع کا مطالبہ بھی کریں گے  سید علی موسی گیلانی نے کہا کہ عمران خان اس وقت پی ٹی ائی کے ارکان کو اسمبلی میں نہیں جانے دیتے کیونکہ ان کے نزدیک عوام کے منتخب اداروں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس لئے این اے 157 کی خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنا ووٹ ضائع کرنے کی بجائے 16 اکتوبر کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں  میں ووٹ کی ایک ایک پرچی کا تحفظ کروں گاا س موقع پر خواتین نے سید علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔دریں اثناء سابقہ وزیراعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ویمن ونگ عابدہ بخاری اور صدر پیپلز لیبر بیورو ڈویژن ملتان مخدوم سید مطلوب بخاری نے گیلانی ہاوس میں  ملاقات کی جس میں سید یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی کہ این اے 157 میں خواتین کی انتخابی مہم مزید تیز کیا جائے انہوں نے  احسن طریقے سے انتخاپی مہم کی ذمہ داریاں سرانجام دینے پر شاباش دی اور حلقہNA157کے امیدوار سید  علی موسی گیلانی کی کمپین و تنظیمی امور پر مشاورت کی۔ عابدہ بخاری اور سید مطلوب بخاری نے کہا ہے کہ این اے 157 کے حوالے سے  مخدوم سید یوسف رضا گیلانی  نے جو ہدایات دی ہیں ان کے مطابق انتخابی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -