عمران خان کا28ستمبرکوجلسہ،وہاڑی میں تیاریاں شروع 

  عمران خان کا28ستمبرکوجلسہ،وہاڑی میں تیاریاں شروع 

  

وہاڑی،میلسی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر ممبرقومی اسمبلی محمد اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان28ستمبر کو ضلع وہاڑی کا دورہ کریں گے اور بورے والا میں سابق ضلع ناظم سید شاہد مہدی نسیم کی دعوت پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ضلع بھر کی عوام اپنے محبوب قائد کا زبردست استقبال کرنے کیلئے بے چین ہے (بقیہ نمبر12صفحہ نمبر6)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تحریک انصاف کی تمام تنظیمات نے عمران خان کے جلسہ عام اور بے مثال تاریخی استقبال کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیاہے اور انشا اللہ عالم اسلام کے عظیم قائد اور کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن عوامی وزیراعظم عمران خان کا بورے والا میں میلسی کی طرح والہانہ اور تاریخی استقبال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابق ضلع ناظم سید شاہد مہدی نسیم ان کے صاحبزادے سید سلمان مہدی نسیم اور محمد عمران سلدیرا کی شمولیت سے اب انشا اللہ ضلع وہاڑی کی ہر سیٹ سے تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر وزیر اعظم منتخب ہوں گے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر ایک بار پھر پوری رفتار سے شروع ہوگا انشااللہ قوم کو عمران خان کی قیادت میں مہنگائی بیروزگاری اور معیشت کی بدحالی سے نجات ملے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -