ایم ایم بی ایل کا کریم پاکستان کے ساتھ اشتراک
اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے مشرق وسطیٰ میں رائیڈ ہیلنگ معیشت کی بنیاد رکھنے والے ادارے کریم سے اشتراک کیا ہے جس کے تحت کریم کے کیپٹنز کی بہتر دیکھ بھال کے لئے کم نرخوں پر ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر سردار محمد ابوبکر اور کریم پاکستان کے کنٹری ہیڈ فیروز جلیل نے اس مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر میں رائیڈ ہیلنگ معیشت کو کامیابی سے آگے بڑھانے والے محنتی افراد کی دیکھ بھال اور مالی آزادی کے اعتبار سے سہولت کی فراہمی ہے۔ کریم کے کیپٹنز ڈیجیٹل طریقے سے ایم ایم بی ایل کا اکاؤنٹ کھلوائیں گے۔ جس کی بدولت انہیں انشورنس سروس کی رسائی میسر آئے گی جہاں کریم اور ایم ایم بی ایل کی سپورٹ ٹیموں کے ذریعے اس پر عمل درآمد کے لئے تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ایم ایم بی ایل میں جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کا عمل ہماری ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں اور کریم کے کیپٹنز کو اپنی خدمات پہنچانے سے ہر سطح پر ڈیجیٹل اور مالیاتی سہولیات کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے اجتماعی ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس اشتراک کے ذریعے ہمارا عزم ہے کہ کریم کے کیپٹنز کو صحت و مالی تحفظ فراہم کیا جائے جو روزانہ عوام کی بحفاظت اور آرام دہ رائیڈز کو یقینی بناتے ہیں۔ "اس پیش رفت پر کریم پاکستان کے کنٹری ہیڈ، فیروز جلیل نے کہا، "ہمارے کام میں کیپٹنز کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ اس اشتراک کی بدولت بلاشبہ ایم ایم بی ایل کی جانب سے ہمارے کیپٹنز کو آسان ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور ای ہیلتھ انشورنس کی سہولت میسر ہوگی۔ کریم اپنے کیپٹنز کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے مختلف اقدامات سامنے لانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ یہ ہمارے کیپٹنز کے لئے بڑے پیمانے پر سہولت کی فراہمی کا آغاز ہے۔
کیونکہ ہم فنانسنگ میں بہتری لانے کے لئے مختلف مواقع کی تلاش جاری رکھیں گے۔ "
اس اشتراک کے تحت ایم ایم بی ایل کی جانب سے کریم کے کیپٹنز کو آسان، کم لاگت کی حامل ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی رسائی کی فراہمی پر مکمل توجہ مرکوز رہے گی۔ موجودہ اشتراک کی بنیاد پر دونوں شراکت داروں نے کریم کے کیپٹنز کو مالی قرضوں کی فراہمی سمیت مزید مواقع سامنے لانے پر اتفاق کیا۔
ایم ایم بی ایل صف اول کا ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک ہے اور ملک میں بالخصوص بینکنگ سہولیات سے محروم طبقات میں ڈیجیٹل و مالیاتی سہولیات کو فروغ دینے کا علم بردار ہے۔ بینک اپنے وسیع مالیاتی نظام کے ذریعے ہمہ جہت اقسام کی ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات اور خدمات پیش کرتا ہے جو مختلف اقسام کے انفرادی اور کاروباری صارفین کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اختتام