مظفرگڑھ،پولیس آپریشن،سزایافتہ ملزم گرفتار،ا سلحہ برآمد

 مظفرگڑھ،پولیس آپریشن،سزایافتہ ملزم گرفتار،ا سلحہ برآمد

  

مظفرگڑھ،خان گڑھ،کرمدادقریشی(بیورور پورٹ،تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)صدر سر کل پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے40سے زائد مقدمات کے ریکارڈ یافتہ سرغنہ اشتہاری سمیت4مجرمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدرسرکل مظفرگڑھ محمد (بقیہ نمبر15صفحہ نمبر6)

رضوان خان کی زیرنگرانی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے40کے قریب مقدمات کے4اشتہاریوں کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ڈی ایس پی صدرسرکل محمد رضوان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ صدر سرکل کے40کے قریب مقدمات میں مطلوب شکیلا عرف شکیلا کہل گینگ کے خلاف پولیس نے اہم کاروائی کی ہے۔اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کاروائی میں شکیل عرف شکیلا،افضل،شان اور کاشف کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان صدرسرکل میں 40کے قریب چوری،راہزنی اور ڈکیتی جیسی وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے جنہیں ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ ملک مرید حسین اور پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان ضلع مظفرگڑھ اور قریبی اضلاع میں موٹرسائیکل چوری،ڈکیتی،اور راہزنی کی وارداتوں سے خوف پیدا کررکھا تھا۔جنہیں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور دن رات کی محنت کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں چالیس کے قریب وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر متاثرین کی برآمدگیاں کی جائینگی۔بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائی پر شہریوں نے ڈی ایس پی صدرسرکل محمد رضوان خان،ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ ملک مرید حسین اور پولیس ٹیم کی کاوشوں کو خوب سراہا اور شہریوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کے صدرسرکل میں آگ روز ڈکیت گینگز کے خلاف کامیاب کاروائیوں سے علاقے میں امن قائم ہوا ہے اور ان میں احساس تحفظ پایا جاتا ہے جبکہ ڈی ایس پی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے رکھ دیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -