دراز اور علی بابا کلاؤڈکے درمیان شراکت کا قیام

    دراز اور علی بابا کلاؤڈکے درمیان شراکت کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)جنوبی ایشیا کے ممتاز ای-کامرس پلیٹ فارم دراز (Daraz)اور علی بابا گروپ کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بیک بون، علی بابا کلاؤڈ نے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے شراکت قائم کی ہے۔دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (MOU) پردستخط کیے گئے جس کے تحت دراز کو پاکستان میں علی بابا کلاؤڈ کی کمپیوٹنگ سروسز پیش کرنے کے لیے پارٹنر مقرر کیا گیا۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کو پاکستان کی ہائی کمشنر، عزت مآب محترمہ رخسانہ افضال نے رونق بخشی۔ اْن کے علاوہ،دراز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلاکے مینسن(Bjarke Mikkelsen) اور علی بابا کلاؤڈ انٹیلی جنس کے جنرل منیجر برائے جنوبی ایشیا اور سنگاپور، ڈیرک وینگ نے بھی شرکت کی۔دراز اور علی بابا کلاوڈ کا یہ اقدام پاکستانی حکومت کے ’ڈیجیٹل پاکستان ویژن‘ کے مطابقت میں جس کا مقصد ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام کے ذریعے آئی ٹی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔سنہ 2005ء میں قائم ہونے والا دراز پاکستان میں انتہائی جانا پہچانا برانڈ ہے۔ 
دراز کے ماہانہ 40ملین سے زائد فعال استعمال کرنے والے ہیں جبکہ 100,000 سے زائد فعال سیلرز ہیں۔ دراز یونیورسٹی کا آن لائن لرننگ سینٹر انفرادی اور مقامی طور پر تیار کردہ کورسز پیش کرتا ہے جن میں ای-کامرس ایکوسسٹم کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جاتاہے۔ 
یہ چھوٹے اور درمیانہ سائز کے اداروں کو مہارت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے آن لائن کاروبار کو تیزی سے ترقی دے سکیں۔ علی بابا کلاؤڈ کی ممتاز کمپیوٹنگ صلاحیتوں کے ساتھ، مثلاً نیٹ ورکنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس، دونوں پارٹیاں، زیادہ سے زیادہ کلاؤڈ سروسز استعمال کر کے،پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو سپورٹ کریں گی۔ اس بارے میں علی بابا انٹیلی جنس کے جنرل مینجر برائے جنوبی ایشیا اور سنگاپور، ڈاکٹر ڈیریک وینگ نے کہا:”ہمیں پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دراز کے ساتھ پارٹنر بننے پر خوشی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنی ثابت شدہ کلاؤڈکمپیوٹنگ سروسزپیش کر کے دراز کو پاکستان کے وسیع تر ایکوسسٹم کے قیام میں مدد کریں گے۔“دراز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلاکے میکلسن نے کہا:”دراز کا مقصد اُن کمیونٹیز کو ترقی دینا ہے جہاں ہم کام کرتے ہیں اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ہم پاکستان کی ڈیجیٹل اکنامی کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں اور علی بابا کو پاکستان میں SMEs اور B2B شعبوں کے لیے قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔“

مزید :

کامرس -