النور آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم میں تقریب کا انعقاد 

     النور آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم میں تقریب کا انعقاد 

  

لاہور(پ ر) النور آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم میں مرینہ سپورٹس سٹی کے پراجیکٹ لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں چیئرمین الجلیل گروپ چوہدری نصر اللہ وڑائچ نے سی ای او النور آرچرڈ ملک خالد ڈھڈی اور ایم ڈی الجلیل ڈویلپرز فراز حسن وڑائچ کے ہمراہ الجلیل ڈویلپرز کی جانب سے منعقد تقریب کی صدارت کی جس میں النور آرچرڈ میں مرینہ سپورٹس سٹی ریزیڈنشیا بلاک کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں شامل (Commonwealth) کے چیمپئنز اور نوجوان کھلاڑیوں کی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا۔ تقریب میں الجیل ڈویلپرز کے بزنس پارٹنرز، ڈیلر حضرات اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ سینئر مارکیٹنگ منیجر عبداللہ ہاشمی نے حاضرین کو مرینہ سپورٹس سٹی Residenciaکی پراجیکٹ بریفنگ دی۔ الجلیل ڈویلپرز کے کمرشل ڈائریکٹر سردار اسلم وڑائچ نے اپنے صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے بلاک سی کے پوزیشن کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ویسٹ مرینہ کی ارتھ بریکنگ کا بھی اعلان کیا اور اپنے صارفین کے لئے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے لاہور ویسٹ میں پاکستانیوں کی معیار زندگی کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کے عزم کو دہرایا تقریب کا اختتام عالمی شہرت یافتہ گلوکار ملکو(Malkoo) کی شاندار لائیو پرفارمنس پر ہوا۔

مزید :

کامرس -