ملتان میں پولیس نفری کابحران،اعلیٰ حکام کومراسلہ روانہ 

ملتان میں پولیس نفری کابحران،اعلیٰ حکام کومراسلہ روانہ 

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس کو نفری کی شدید کمی کا سامنا ہے، کانسٹیبلز سے سب انسپکٹر تک نفری کی کمی بارے اعلی پولیس حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے، نفری کی کمی پولیس (بقیہ نمبر17صفحہ نمبر6)

رولز کے فارمولے کے تحت بنائی گئی ہے۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت دیگر اضلاع کو نفری کی کمی بارے تفصیلات مانگی تھیں، جس کا جواب ملتان پولیس نے بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق ملتان پولیس میں 13572 کانسٹیبلز کم ہیں، اس وقت صرف 4100 کانسٹیبلز ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں، اسی طرح ملتان پولیس کو 1177 ہیڈ کانسٹیبلز، 242 اے ایس آئیز اور 233 سب انسپکٹرز کی کمی کا سامنا ہے، واضح رہے کہ یہ کمی پولیس رولز کے تحت بنائی گئی ہے، پولیس رولز کے مطابق 450 افراد کی حفاظت کے لیے ایک کانسٹیبل ضروری ہے، دس کانسٹیبلز کی نگرانی کے لیے ایک ہیڈ کانسٹیبل، پانچ ہیڈ کانسٹیبلز کے لیے 1 اے ایس آئی اور 100 کانسٹیبلز کے لیے ایک سب انسپکٹر لازمی ہونا چاہئیے تاہم اس وقت صورتحال برعکس ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -