حکومت ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے سرگرم،چوہدری محمدیوسف

حکومت ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے سرگرم،چوہدری محمدیوسف

  

گگومنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی مقبول ترین(بقیہ نمبر34صفحہ نمبر6)

 سیاسی پارٹی ہے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے کسی کے پارٹی چھوڑنے سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت متاثر نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی و ایڈیشل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی استحکام بے روز گاری کے خاتمہ اور مضبوط دفاع کے لیے پالیسیاں بنائیں جن کی بدولت آج بھی عوام میں مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف الیکشن سے قبل پاکستان واپس آ ئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کرتے ہوئے بورے والامیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ کسی شخصیت کے پارٹی چھوڑنے سے پارٹی کی مقبولیت متاثر نہیں ہوئی جانے والوں کو الیکشن میں اندازہ ہو گا کہ انہوں نے کتنی بڑی سیاسی غلطی کی ہے انہوں نے کہا بورے والا کے بزرگ سیاسی لیڈر نے بچکانہ فیصلہ کر کے خود کو آزمائش میں ڈال لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -