بہاولپور،اسلامیہ یونیورسٹی میں انسداد ڈینگی مہم تیز،سٹوڈنٹس کوہدایات

بہاولپور،اسلامیہ یونیورسٹی میں انسداد ڈینگی مہم تیز،سٹوڈنٹس کوہدایات

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر، اسٹیٹ کیئر، ہال کونسل، (بقیہ نمبر40صفحہ نمبر6)

فارم مینجمنٹ اور فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات میں شدید بخار اور جسم میں درد ہوتا ہے جس کے باعث بھوک بھی نہیں لگتی، آنکھوں کے پیچھے درد شروع ہوتا ہے جو سر کے دوسری طرف پھیل جاتا ہے۔جسم پر ایسے دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں جو خسرے کی بیماری میں دکھائی دیتے ہیں۔ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور رنگت پیلی ہونے کے علاوہ پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث مریض صدمے کی حالت میں چلا جاتا ہے۔ مریض کو نارمل خوراک کے ساتھ زیادہ مقدار میں جوس،سوپ اور دودھ دینا چاہیے اور مکمل آرام مہیا کرنا چاہیے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -