ملتان،لڑائی جھگڑوں میں 25سالہ نوجوان جاں بحق،7افرادشدید زخمی

ملتان،لڑائی جھگڑوں میں 25سالہ نوجوان جاں بحق،7افرادشدید زخمی

  

ملتان(وقائع نگار)لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں 25سالہ نوجوان جاں بحق خواتین سمیت 7افرادزخمی  ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے(بقیہ نمبر41صفحہ نمبر6)

 علاقے نواب پور کالرواور پٹھان برادری کے درمیان اینٹوں کی خریداری کے معاملہ پوجھگڑاہوگیا جھگڑے کے دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر آزادانہ ڈندوں سوٹوں اور اینٹوں کا بے دریغ استعمال کرکے ایک دوسرے کو زخمی کردیا جھگڑے کے دوران کالرو برادری کے محمد قصور، مرید حسین، محمد ناصر اور پٹھان برادری کے عمران،مجاہد اور شیرخان لہولہان ہوگئے واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کے زخمی افرادکو ابتدائی طبی امدادکے لئے نشتر ہسپتال لایاگیا جہاں محمد قصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا دیگر کاعلاج معالجہ جاری جبکہ تھانہ صدر شجاعبادکے علاقے موضع بھگرن والا لین دین کے تنازعہ پر شوکت حسین،صفیہ بی بی کا عبدالکریم اور حسینہ مائی کے مابین جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے دوافراد شوکت حسین اور صفیہ بی بی زخمی ہوگئے جہنیں طبی امدادکے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کاعمل شروع کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -