مظفرگڑھ،سستاآٹاپوائنٹ پربدنظمی عوامی شکایات پرانتظامیہ کافوری ایکشن

    مظفرگڑھ،سستاآٹاپوائنٹ پربدنظمی عوامی شکایات پرانتظامیہ کافوری ایکشن

  

مظفرگڑھ(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر) فیاض پارک میں قائم سستا آٹا کی فراہمی کے پوائنٹ پر ہونے والی (بقیہ نمبر19صفحہ نمبر6)

بد انتظامی سے ہونی والی عوامی مشکلات اور شکایات پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر شہریوں کی مشکلات حل کرنے کے احکامات جاری کردئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ نے مذکورہ پوائنٹ کا دورہ کیا اور موقع پر موجود شہریوں سے بات چیت کی اسسٹنٹ کمشنر آٹا فراہم کرنے والی ملز کو ہدایات کی کہ شہریوں کے لئے سایے کا انتظام کرتے ہوئے ٹینٹ لگائے جائیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی۔جائیں جبکہ آج سے مذکورہ پوائنٹ پر ماینٹرنگ کے لئے پٹواری تعینات کئے جائیں گے جو آٹے کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیکر ڈیلی رپورٹ پیش کریں جبکہ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی سیل پوائنٹ پر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے،ذرائع کے مطابق مذکورہ پوائنٹ پر شہریوں سے آٹے کی بوری پر 490 کی بجائے 500 جبکہ لال ٹوکن دیکر ارجنٹ آٹا خریدنے کے لئے 700 روپے فی بوری وصول کئے جارہے تھے، عوامی سماجی حلقوں نے مذکورہ پوائنٹ پر ڈپٹی کمشنر کے نوٹس کو سراہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -