ایم این ایم موٹر سائیکل سکیم فراڈ کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی 

ایم این ایم موٹر سائیکل سکیم فراڈ کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج زبیراحمد کیانی نے ایم این ایم موٹر سائیکل سکیم کے ذریعے 6ارب روپے کے فراڈ کے مقدمہ کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا گزشتہ روز ایم این ایم کمپنی کے ایم ڈی ارشد علی بشارت اور احمد سیال کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ ضمانت پررہاہونے والے ملزموں نے عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی،نیب کے مطابق ملزمان نے لوگوں سے موٹر سائیکل سکیم میں حصہ لینے اور منافع کا لالچ کے کر6ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیاہے۔

مزید :

علاقائی -