فوڈاتھارٹی ٹیم کاکہروڑپکامیں چھاپہ، ملاوٹی اشیاء تلف

فوڈاتھارٹی ٹیم کاکہروڑپکامیں چھاپہ، ملاوٹی اشیاء تلف

  

لودہراں (نمائندہ پاکستان)چیئرمین پنجا ب فوڈ اتھارٹی علی رضا خاکوانی کی ہدایت پر ممنوعہ خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیم (بقیہ نمبر22صفحہ نمبر6)

کی بخاری چوک کہروڑ پکا میں سپر سٹور پر کارروائی، 16 کلو چائنہ نمک، 19 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں اور 22 کلو ملاوٹی ہلدی پاڈر تلف کردیا۔لودھراں میں کریانہ سٹور مالکان کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ بخاری چوک پر واقع رمضان کریانہ سٹور پر کھلے مصالحے اور چائنہ نمک فروخت کیا جارہا تھا۔ سپر سٹور میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ فوڈ آئٹمز پر لیبلنگ نہ ہونے اور خریداری ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملاوٹی مصالحے اور چائنہ نمک تلف کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ چائنہ نمک ہائی بلڈ پریشر، ڈپریشن اور سر درد کا باعث بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر قیمتی جانوں سے کھلواڑ ناقابل برداشت ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -