سیلاب متاثرین لاوا رث،بحا لی پروگرا م صفر،صورتحال سنگین

سیلاب متاثرین لاوا رث،بحا لی پروگرا م صفر،صورتحال سنگین

  

میلسی(نامہ نگار)پاکستان کا ایک تہائی سے زائد حصہ میں غریب مظلوم سیلاب زدگان ہیں اس وقت پاک آرمی کو چھوڑ کر کوئی ان کا والی وارث نہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں (بقیہ نمبر23صفحہ نمبر6)

 پلان تیز کریں ان خیالات کا اظہار میلسی کی عوامی سیاسی اور سماجی شخصیات نے "سیلاب پر خاموشی "کے عنوان پر روزنامہ پاکستان کے سروے میں کیا۔سابق ایم پی اے اور صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف بیرونی دورے ترک کر کے سپیڈی ریمڈی کے لیے کوشش کریں۔عالمگیر خان کھچی نے کہا کہ جو امداد باہر سے آرہی ہے اس کی فوری شفاف تقسیم یقینی بنا کر قوم کو مایوسی سے نکالا جائے۔صنعتکار شیخ محمد وسیم نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر پر قوم کو بھرپور اعتماد تھا اس لیے 14 ارب کی پلیجز  ملیں۔وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی. نے آفت زدگان کے لیے  گھروں کا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر رقوم ملتے ہی عمل ہو گا  مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے صدر سید  شیراز کا ظمی ایڈوکیٹ نے کہا کہ تاجروں نے امداد بھجوائی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔آفت زدہ ہمارے بھائی ہیں۔ جنرل سیکرٹری کاشف ملک نے کہا کہ  وفاقی حکومت کارویہ مایوس کن ہے۔خان شہزاد خان کھچی نے کہا کہ امداد جن کے لیے آرہی ہے وہ بھوک،بیماری اور بے گھری کے مسائل سے نکالے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -