ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگیا

  ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگیا

  

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں وزیراعظم  شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے مقدمہ کی سماعت کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر آنیوالا پولیس اہلکار طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث انتقال کر گیا محمد یعقوب وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن احتساب عدالت میں ڈیوٹی پر آیا ہواتھا،اسی دوران اچانک اس کی طبیعت خراب ہو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال لے جایاگیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

انتقال 

مزید :

علاقائی -