ایم ایم بی ایل کا ”کریم“سے اشتراک کاروبارکووسعت دینے کافیصلہ

ایم ایم بی ایل کا ”کریم“سے اشتراک کاروبارکووسعت دینے کافیصلہ

  

ملتان(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ(ایم ایم بی ایل)(بقیہ نمبر28صفحہ نمبر6)

نے مشرق وسطی میں رائیڈ ہیلنگ معیشت کی بنیاد رکھنے والے ادارے کریم سے اشتراک کیا ہے جس کے تحت کریم کے کیپٹنز کی بہتر دیکھ بھال کے لئے کم نرخوں پر ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر سردار محمد ابوبکر اور کریم پاکستان کے کنٹری ہیڈ فیروز جلیل نے اس مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر میں رائیڈ ہیلنگ معیشت کو کامیابی سے آگے بڑھانے والے محنتی افراد کی دیکھ بھال اور مالی آزادی کے اعتبار سے سہولت کی فراہمی ہے۔ کریم کے کیپٹنز ڈیجیٹل طریقے سے ایم ایم بی ایل کا اکانٹ کھلوائیں گے جس کی بدولت انہیں انشورنس سروس کی رسائی میسر آئے گی جہاں کریم اور ایم ایم بی ایل کی سپورٹ ٹیموں کے ذریعے اس پر عمل درآمد کے لئے تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ایم ایم بی ایل میں جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کا عمل ہماری ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں اور کریم کے کیپٹنز کو اپنی خدمات پہنچانے سے ہر سطح پر ڈیجیٹل اور مالیاتی سہولیات کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے اجتماعی ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -