بہاولپورکی تعمیروترقی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے،مشیروزیراعلیٰ طارق مجید چوہدری

بہاولپورکی تعمیروترقی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے،مشیروزیراعلیٰ طارق مجید ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق مجید چوہدری نے بہاولپور پہنچنے پر معروف ٹرانسپورٹر چوہدری ضیاء کی ملاقات کی۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ (بقیہ نمبر29صفحہ نمبر6)

پنجاب طارق مجید چوہدری نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور حقیقی کارکنوں کو اُنکا جائز مقام دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ اس موقع پر چوہدری ضیاء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بہاولپور کی ہر دلعزیز شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری طارق محمود چوہدری کو سیاسی مشیر مقرر کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں اور یہ خبر اہلیان بہاولپور اور سیاسی کارکنوں کے لیے انتہائی مسرت کا پیغام لائی جبکہ طارق مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ورکر ہونے کے ناطے انہیں پہلی مرتبہ موقع ملا ہے اور وہ اس موقع کو شہر کی تعمیر و ترقی کیساتھ سیاسی کارکنوں کو اُنکا جائز مقام دلوانے کے کوشش کرینگے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عوام دوست پالیسیوں کو مزید آگے بڑھانے کیلئے دن رات ایک کر دینگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -