صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، ...

  

      لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا  تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے دو عورتیں پانی پینے کے بہانے زاہد کے گھر میں داخل ہو کر اپنے دو مسلح ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو بلال سے   60ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں ڈاکو کاشف سے اسلحہ کے زور پر 40 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو خاتون سے اسلحہ کے زور پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ کے علاقے میں ڈاکو کار سوار شہریار سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوتے ہوئے کار کی چابی بھی ساتھ لے گئے،شفیق آباد کے علاقے میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر مبشر اور اس کے بھائی سے 18ہزار 5سو روپے اورموبائل فون‘فرحان سے 45ہزار روپے اورموبائل فون،لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو وقاص اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات چھین کر لے گئے، شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو شمس سے اسلحہ کے زور پر 10 ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو ساجد سے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو نوید سے اسلحے کے زور پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو اعجاز سے اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے اور موبائل، جبکہ ڈیفنس،لاری اڈا، مصطفی آباد، بھاٹی گیٹ اور گلشن اقبال سے کاریں اور کاہنہ، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔   

مزید :

علاقائی -