فیصل آبادمیں آپریشن،خانیوال کی6سالہ بچی بازیاب
خانیوال(نمائندہ پاکستان)اغواء ہونی والی6 سالہ معافیہ بی بی7 روز بعد بازیاب کراکے اغوار کاروں کو گرفتارکرلیاگیاتفصیل کے مطابق عبدالوحید کی مدعیت میں تھانہ کہنہ میں اغواء کی گئی بچی کا مقدمہ درج کروایا جس پر 6روز قبل اغوا ء ہونے والی معافیہ بی بی کو 7روز بعد پولیس نے فیصل آباد سے بازیاب کروالیا اور اغواء کاروں محمد رضوان سکنہ ملتان، اور محمد عرفان سکنہ(بقیہ نمبر31صفحہ نمبر6)
ملتان کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی اس موقع پر ڈی پی او عمران جلیل خان نے کہاکہ پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت اور جدید آئی ٹی سسٹم کو بروکار لاتے ہوئے فیصل آباد سے بچی بازیاب کروائی ملزم عرفان عرف عمران عرصہ 2/3 ماہ سے فضل ٹاؤن میں جھونپڑی بنا کر رہائش پزیر تھاملزمان جھگیاں بنا کررہتے تھے جن کو ٹریس کرنا پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا انہوں نے مزیدکہاکہ ملزمان ریکارڈیافتہ ہیں جن پر اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں بچی کی بازیابی یقینا'' پولیس کی بڑی کامیابی ہے جو مبارک باد کے مستحق ہیں بعدازاں بچی کے والد کا ڈی پی او جلیل عمران خان اور پولیس ٹیم کے لیے اظہار تشکر، پھولوں کے ہار پہنائے۔