پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1024حادثات پر ریسپانڈ کیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1024ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 588افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 436معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہواان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 499ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 30مسافر 413 اور119پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ280ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 276متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد 80حادثات میں 78متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان67 حادثات میں 62متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1024متاثرین میں 853مرد اور178خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 164افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور549افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ318زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 850موٹرسائیکلز،83آٹو رکشے107موٹر کاریں،21وین10مسافربسیں،23ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل