موٹروے پولیس کی نان یونیفارم سیٹوں پر بھرتیاں میرٹ پر کی جائینگی، خالد محمود

     موٹروے پولیس کی نان یونیفارم سیٹوں پر بھرتیاں میرٹ پر کی جائینگی، خالد ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی 490 نان یونیفارم سیٹوں پر گریڈ ایک تا پانچ پر بھرتی کا عمل جاری ہے تمام بھرتی میرٹ پر کی جائے گی تمام امیدواران 25 ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں اس حوالے سے قومی اخبارات میں اشتہارات 11 ستمبر کو جاری کئے جا چکے  تمام درخواستیں بذریعہ قومی جاب پورٹل کی ویب سائیٹ http://nip.gov.pkپر ہی وصول کی جائیں گی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کوئی بھی درخواست براہ راست موٹروے کے دفاتر میں موصول نہیں کی جائے گی تمام امیدواران اپنے علاقہ ڈومیسائل سے ہی اپلائی کر سکیں گے ایک امیدوار اپنے ڈومیسائل پر ایک سے زائد آسامیوں پر درخواست دینے کا اہل ہے تمام امیدواران اپنی درست معلومات کا اندراج کریں جبکہ غلط معلومات کی صورت میں امیدوار نااہل قرار پائے گا۔فائنل سلیکشن کی صورت میں تمام متعلقہ کاغذات کی تصدیق کی جائے گی اور سرکاری ملازمین کی جعلی کاغذات پر بھرتی کی صورت میں نوکری سے برخاستگی اور قانونی کاروائی ہو گی۔

 تمام امیدواران ماسوائے مخصوص ترجیحات عمر کی حد اٹھارہ تا پچیس سال رکھی گئی ہے شیڈول کاسٹ، بدھ مت، شمالی علاقہ جات، قبائلی اور آزاد کشمیر سے متعلقہ امیدواران کو عمر کی حد میں تین سال کی رعایت دی جائیگی سندھ (دیہی) اور بلوچستان کے امیدواران کو بھی عمر کی حد میں تین سال کی رعایت ہو گی اس کے علاوہ خصوصی/معذور افراد کو عمر کی حد میں 10 سال کی رعایت ہوگی اوربیوہ یا دوران سروس وفات پانے والے افراد کے بچوں کیلئے عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت ہوگی۔ 

مزید :

علاقائی -