احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، سی ٹی او

 احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، سی ٹی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ہی ممکنہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگی سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ممکنہ سموگ کے پیش نظر ابھی سے آگاہی مہم کیساتھ ساتھ سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، رواں ماہ کے دوران 02 ہزار 456 جبکہ رواں سال کے دوران 44 ہزار 111 کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم چلائی جائے گی، بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں خصوصی لیکچرز کا سلسلہ جاری کیا جارہا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جائے گا، منتظر مہدی کے حکم پر سموگی وہیکلز کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا گیا،  پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر 02 ہزار جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر گاڑی تھانوں میں بند کروا دیا جائے گا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا،سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، آگاہی دینے کیساتھ ساتھ کارروائی کرنے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہونگے۔ 

، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

مزید :

علاقائی -