ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے رواں سال 12874ملزمان کو گرفتارکیا

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے رواں سال 12874ملزمان کو گرفتارکیا

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی رواں سال میں اب تک 12874ملزمان گرفتار کرکے 8379مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گرفتار ملزمان سے 16کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا  ان میں سٹریٹ کرائم، ہاؤس،شاپ رابری اورنقب زنی کے مقدمات میں ملوث 56گینگز کے 145 ملزمان قتل اور اقدام قتل کے 10مقدما ت میں ملوث 27ملزمان گرفتارکیے گئے، ریپ کے7مقدمات میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا جبکہ 04ملزمان بے گناہ ہوئے اغواء کے 109مقدمات میں 109 مغویان کو بازیاب کروایا گیا جبکہ 158اشتہاری، 102 عدالتی مفروران اور16ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

مزید :

علاقائی -