جرمن سفیر الفریڈ گرانس کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ ملاقات

جرمن سفیر الفریڈ گرانس کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے جرمن سفیر الفریڈ گرانس کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی،ملاقات میں جرمنی کی فرسٹ سیکرٹری ڈوروٹا‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور ایڈووکیٹ محمد علی اکبر خان بھی موجود تھے،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کو اپنا دوست اور اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے،عالمی امن و خوشحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہے، آٹوموبائل انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جرمنی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہیے،عمران خان عوام سے محبت کرتے ہیں اور عوام عمران خان سے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا مقابلہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں سے ہے،وفاقی حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے مگر ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔

،مہنگائی اور دیگر مسائل کا حل صرف اور صرف عام انتخابات ہیں،پاکستان میں بین الاقوامی سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔ جرمن سفیر الفریڈ گرانس کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،جرمنی پاکستان میں جمہو ریت کے استحکا م اور معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔سپیکر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے ما بین مسلسل رابطے دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ملاقات کے بعدجرمن سفیر نے پنجاب اسمبلی کے ایوان کا دورہ بھی کیا۔