پوری قوم سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے،سارہ احمد

پوری قوم سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے،سارہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ تمام اہل وطن سیلاب متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ہم سب کو مل کر مصیبت میں گھرے اپنے ان بہن بھائیوں کی بحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ وہ فلورل آرٹ سوسائٹی پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے منعقدہ فلورل نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہی تھیں۔ فلورل نمائش کا انعقاد صدر فلورل سوسائٹی پاکستان زہرہ اسلم کی جانب سے کیا گیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے فلورل نمائش کے شرکاء  میں انعامات تقسیم کیے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے فلورل نمائش کے ذریعے سیلاب زدگان کیلئے جمع کی گئی رقم ٹرسٹ کے حوالے کی۔