ریونیو ریکارڈ کی بروقت فراہمی، پٹوار سرکل کی سطح پر دیہی مراکز مال قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو ریکارڈ کی بروقت فراہمی، پٹوار سرکل کی سطح پر دیہی مراکز مال قائم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر مال نوابزدہ منصور احمد خان نے مختلف وفود سے ملا قات میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریوینو میں تاریخ ساز ادارہ جاتی اصلاحات عمل میں لائی گئی ہیں جس سے عوام کو محکمہ مال سے متعلقہ خدمات کی شفاف اور فوری فراہمی اور ریاست کی رٹ کے نفاذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس عمل سے گورننس میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال عوام کیلئے ریونیو ریکارڈ کی فراہمی اور منتقلی جائیداد کے عمل کو شفاف اور سہل بنانے کے لئے پٹوارسرکل،موضع کی سطح پر دیہی مراکز مال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے ریونیو سے متعلقہ خدمات کو ڈیجٹلائزڈکے ذریعے سے گراس روٹ لیول،موضع کی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ ان دیہی مراکز مال سے ڈومیسائل اور پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹ بھی بعدازاں جاری کئے جائیں گے ان دیہی مراکز مال کے قیام سے نہ صرف خدمات کی فوری فراہمی اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر قائم شدہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر بھی خدمات کی فراہمی کا عمل بھی مزید بہتر اور موثر ہوجائے گا۔ عدالت ہائے ممبر بورڈ آف ریونیو سے لے کر نائب تحصیلدار کی سطح تک اراضی سے متعلقہ مقدمات کی سماعت اور فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سے نائب تحصیلدار کی عدالت سے لیکر ممبر بورڈ آف ریونیو تک زیر تصفیہ مقدمات کی نگرانی اور مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈیش بورڈ بھی شکیل دیا جا چکا ہے۔ جہاں پرفوری میں مقدمات کی موثر نگران و مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس مانیٹرنگ کے نتیجے میں ریونیو عدالتوں کے زیر سماعت مقدمات کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں اووسیز پاکستانیز کے ریونیو سے متعلقہ معاملات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نبٹایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اراضی سے متعلقہ معاملات کا فیصلہ بروقت اور، شفاف انداز میں کیا جارہا ہے۔عوام کو بروقت اور شفاف انداز میں رجسٹری و انتقال اراضی کی سہولت مہیا کرنے کے لئے ون ونڈو ای خدمت سنٹر کے ذریعے آن لائن اجراء فرد ملکیت، تحریر و تکمیل دستاویزات، سرکاری واجبات کی موقع پر ادائیگی اور رجسٹریشن دستاویزات کے عمل اور بعد ازاں اندراج و منظوری انتقالات تابع دستایزات رجسٹری شدہ کو ایک چھت کے تلے یقینی بنایا گیا ہے۔ 
بورڈ آف ریوینو کے اس عمل کی وجہ سے نہ صرف منتقلی اراضی کا عمل شفاف، سہل اور آسان بنایا گیا ہے۔ بلکہ اس سے اراضی ملکیت سے متعلقہ امور میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا بھی خاتمہ بھی ہوا ہے کیوں کہ اب دستاویز رجسٹری ہونے کے فوری بعد اس کے تابع اندراج کا انتقال ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف خدمات کی فوری اور شفاف فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بلکہ حقداران زمین کے حقوق،مفادات کا تحفظ بھی موثر انداز میں کیا گیا ہے۔ نوا بزادہ منصور احمد خان نے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ خدمات کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے جس میں پہلے دفتری ایام میں تحصیل و ضلع کی سطح پر تمام ریونیو سٹاف کی حاضری کو ایک چھت تلے یقینی بنایا گیا ہے۔ جہاں پر لوگوں کو ریونیو سے متعلقہ امور میں سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ان ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوران ڈپٹی کمشنر سے پٹواری کی سطح تک تمام افسران و عملہ موقع پر موجود ہوتا ہے۔ افسران مجاز درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہیں اور اس طرح موقع پر ہی سائیلان کی دادرسی ہو جاتی ہے۔وزیر مال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر شفاف انداز میں فوری خدمات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔