دنیا بھر کے مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کریں،ڈاکٹر بھیس عبداللہ

دنیا بھر کے مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کریں،ڈاکٹر بھیس عبداللہ

  

لاہور(پ ر)امریکہ کی  مسلم میڈیکل ربات ٹیم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی خدمت کے لئے شب و روز مصروف عمل ہے۔جن میں ڈاکٹروں، نرسوں، طبی پریکٹیشنرز اور تربیت یافتہ رضاکار شامل ہیں۔ نیویارک میں خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال کی ماہر ڈاکٹربھیس عبداللہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ لاکھوں حاملہ خواتین اور ہزاروں مریضوں کی طرف ہمیں اپنی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔ ہماری ٹیم نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں دنیا بھر کے مخیر حضرات متاثرہ لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -