سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بدستو رجاری ہیں،فیصل فرید

    سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بدستو رجاری ہیں،فیصل فرید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں،سیلاب متاثرین کو کھانے پینے،علاج معالجہ سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 41,301 گھرانوں میں خیمہ جات تقسیم کیے جا چکے ہیں اور اب تک 1,66,427 سیلاب زدہ گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، 19335 گھرانوں کو پلاسٹک میٹ،22630 مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے 88846 صاف پانی کے کین (بوتل)بھی سیلاب متاثرین تک پہنچائے ہیں اور 33,378 گھرانوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے،5292 کمبل،523 چارپائیاں،برتن و دیگر سامان بھی سیلاب متاثرین کو فراہم کیا گیا ہے، اب تک 167,506 سیلاب متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، سیلابی علاقوں میں 6,29,612 چھوٹے اور 4,64,527 بڑے جانوروں کو علاج  کی سہولت فراہم کی گئی۔

 اور74,014 جانوروں کی ڈی ورمنگ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کام جاری ہے، حکومت پنجاب اور ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین کی بحالی کے لیے فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں مخیر حضرات کا مزید تعاون درکار ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے،بحالی کے لیے تمام ادارے کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے حکومت پنجاب تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔