سنی تحریک کے بانی کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

سنی تحریک کے بانی کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)بانی و قائد سنی تحریک کا یوم شہادت ملک بھر میں پوری عقیدت اور احترام سے منایا گیا،نظریہ پاکستان کا تحفظ کرنے کے لئے خون کے آخری قطرے تک تک جدوجہد جاری رکھیں گے،بانی و قائد تحریک محمد سلیم قادری شہید کی قربانیوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ تحفظ عقیدہ ختم نبوت، عظمت صحابہ و اہل بیت اور اولیاء کرام کی ناموس کے تحفظ کا مشن جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے  یوم شہادت محمد سلیم قادری شہیدؒ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص یورپی و امریکی رویہ پاکستان پر حکمرانوں کی صورت میں پاکستان پر مسلط ہے۔ امریکہ اور اہل یورپ کو اپنا غیر مناسب غیراخلاقی منفی رویہ تبدیل کرتے ہوئے اسلام پر تعصب و تنگ نظری کی عینک اتار کر دیکھنا چاہیے۔

، اسلام میں ہمیشہ تمام مذاہب تمام مکاتب کا احترام کیا ہے، بلا تفریق رنگ و نسل اسلام نے احترام انسانیت کا ہمیشہ درس دیا، فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکمران طبقہ کو سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی، فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان میں غیریقینی سیاسی صورتحال کی سالمیت کے لیے خطرناک ہے، حکمران طبقہ اپنی انا پرستی کے خول سے باہر نکلے اور پاکستان کے حالات کو  درست سمت لے جانے کے لیے کوشش کریں، گرتی ہوئی معاشی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، چار چھے خاندانوں کی حکمرانی ملک پر جاگیردارانہ نظام کو پروان چڑھانے کے مترادف ہیں، پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری کا مشن ہر حال میں جاری رکھے گی، شہید قائد محمد سلیم قادری کا مشن گھر گھر پہنچانے کے لیے ہر طرح سے کوشش جاری رکھیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -