پی ٹی آئی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا،اعجاز چودھری

پی ٹی آئی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ختم کیا گیا مگر عمران خان کی مقبولیت کا گراف کم ہونے کی بجائے مزید اوپر آیا ہے، عمران خان فوج کیخلاف نہیں نہ ہی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سوچ رکھتے ہیں وہ محب وطن پاکستانی اور جمہوریت پسندقومی لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کو حقیقی آزادی کی راہ دکھائی اور ملکی خود مختاری کے تحفظ کی جدوجہد شروع کررکھی ہے۔

، عمران خان کے بیانات کے مرضی کے نتائج نکالنے کی بجائے حقائق پر توجہ دی جائے۔وہ گز شتہ روز مرکزی آفس میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکررہے تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات نہیں کروانا چاہتی، ان کو پتا ہے کہ ہمارے حالات بہت برے ہیں اگر انتخابات کروائے تو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گاان کا ضمنی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی سیاسی ساکھ ختم ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی بن چکا ہے، عمران خان کا موقف سچ ثابت ہوا۔ انہوں شکست نون لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ نون لیگ شکست کے خوف سے گھبرائی ہوئی ہے۔ عمران خان کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔