سستے آٹے کی عدم دستیابی کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  سستے آٹے کی عدم دستیابی کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)مارکیٹ سے سستے آٹے کی عدم دستیابی پرپنجاب حکومت کی نا اہلی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہبازکی وزارت اعلیٰ کے دوران ملنے والا سستا آٹا بھی موجودہ حکومت کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دورہو گیا ہے، بعض علاقوں میں یہ سستا آٹا نایاب ہے،متعدد مقامات پر یہی سستا آٹا غیر قانونی طورپر دکانداروں کو فروخت کیا جارہا ہے۔

 سستے آٹے کی فراہمی پر دکانداروں سے مبینہ طور پر کمیشن حاصل کیا جارہاہے، دکاندار یہی سستا آٹا/120 روپے فی کلوتک فروخت کررہے ہیں، یہ سب حکومتی سرپرستی میں ہورہاہے، مہنگائی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار عوام کو اس سستے آٹے سے بھی محروم کیا جارہاہے۔قرارداد میں حکومت کی سستی اور کاہلی کی وجہ سے سستے آٹے کی عدم دستیابی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سستے آٹے کی دستیابی عوام کے لئے یقینی بنائے۔