چیمبر الیکشن میں کارپوریٹ کلاس کے امیدوار حکیم عثمان کے اعزا ز میں تقریب

چیمبر الیکشن میں کارپوریٹ کلاس کے امیدوار حکیم عثمان کے اعزا ز میں تقریب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر کارپوریٹ کلاس الیکشن کی انتخابی مہم کا سلسلہ جاری۔ صدر لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن چوہدری نثار کی جانب سے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار حکیم محمد عثمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ای سی ممبر لاہور چیمبر ندیم ملک، عباالستار، امجد یونس، نعیم خان، طارق سعی، پیر لیاقت، قیصر سہیل، دستگیر اور  ذوالفقار نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار حکیم عثمان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب میں ووٹرز لسٹ کا مطالعہ کیا گیا اور ڈی ایچ اے کے ووٹرز کی نشاندہی کرکے رابطہ کا شیڈول تیار کیا گیا۔ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر ندیم ملک نے الیکشن میں یقینی جیت کیلئے لائحہ عمل تیار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -