شہباز شریف کی نیویارک آمد پر بھرپور مظاہرہ کریں گے،محمد عارف
لاہور (پ ر) چیئراوورسیز پاکستانی ایجوکیشنل نیٹ ورک محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 23 ستمبر کو شہباز شریف کی نیو یارک آمد پر اقوام متحدہ کے سامنے ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کرے گی ھمارا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان پر کرپٹ ٹولہ مسلط کیا گیاہے، امپورٹڈ حکومت کے لیے عوام کی زندگیاں اور سیلاب متاثرین کی پریشانیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں ان کو صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے۔