جامعہ اشرفیہ میں مفتی محمد رفیع عثمانی کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا

جامعہ اشرفیہ میں مفتی محمد رفیع عثمانی کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا

  

لاہور  (پ ر) مفتی اعظم پاکستان  اور دارالعلوم کراچی کے صدرحضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی صحت کیلئے جامعہ اشرفیہ میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے خصوصی دعا کرائی اور کہا کہ مفتی  رفیع عثمانی ملک و ملت کا عظیم علمی اثاثہ اور عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت ہیں ان کی علالت کی وجہ سے پاکستان سمیت عالم اسلام میں شدید تشویش واضطراب پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگ مفتی رفیع عثمانی کی جلد صحت کے لیے خصوصی دعا کریں۔اور دینی مدارس و مراکز میں بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

  اللہ رب العزت حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی مدظلہ صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -