عباد فاروق کا احساس امپور ٹ و ایکسپورٹ پروگرام شروع کرنیکا اعلان

  عباد فاروق کا احساس امپور ٹ و ایکسپورٹ پروگرام شروع کرنیکا اعلان

  

لاہور(پ ر)این اے120 سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق کا حلقے کی عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور غربت سے نجات دلانے کیلئے انقلابی پروگرام" احساس امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ "شروع کرنے کا اعلان۔میاں عباد فاروق نے کہا کہ"احساس امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ "پروگرام کے تحت شہریوں کو فری پریکٹیکل ٹریننگ دی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ٹریننگ پروگرام میں شرکت کیلئے کسی لیپ ٹاپ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی،شہری اپنی درخواست باغبانپورہ پی ٹی آئی آفس میں جمع کروا کر24 ستمبر سے"احساس امپور ٹ اینڈ ایکسپورٹ "پروگرام کے فارم پی ٹی آئی باغبانپورہ آفس سے حاصل کریں۔

کے ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایکسپورٹ ہونے والی تمام اشیا بارے شہریوں کومعلومات دی جایئں گی ان کو کیسے ایکسپورٹ کرکے منافع کمانا ہے اس حوالے سے پوری ٹریننگ دی جائے گی، ہم نے شمالی لاہور کوغربت سے نکال کر مثالی لاہور بنانے کا عزم کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -